عشق کے رنگ میں اُتر آیا
Poet: Gulshad lasi By: Hussain jamot, Lasbela Uthalعشق کے رنگ میں اُتر آیا
پیار میں اس طرح اثر آیا
جس نگر جس گلی نظر ہے گئی
وہ مجھے ہر جگہ نظر آیا
اُن کا ثانی کہیں نہیں کوئی
کوئی اُن سا نہ ہی نظر آیا
چل پڑی تھی ندی وفاوں کی
کوزہ عشق میں بھی بھر آیا
خوف کے بام و در سبھی بند تھے
دل میں جانےکہاں سے ڈر آیا
منٹطر ماں کو میں نے دیکھا ہے
شام کو جب بھی تھک کے گھر آیا
جھک گیا سر ادب سے اے گلشاد
سامنے جب بھی اُن کا درآیا
More Love / Romantic Poetry






