عطا ہوئی ہے کچھ طور سے تری الفت
میں پرخلوص دعا و سلام بھیجتی ہوں
پڑھا کرو اسے دل کی نگاہ سے ہر بار
تمہارے نام جو اپنا کلام بھیجتی ہوں
تمام شکوے تمہارے، شکایتیں ساری
میں خط میں لکھ کے تمہیں اب تمام بھیجیتی ہوں
تمہارے ضبط کو کیوں اور آزمائوں گی
تمہارے صبر کو ہمدم سلام بھیجتی ہوں