Add Poetry

عمر کا اک حصہ

Poet: UA By: UA, Lahore

لاحاصل کا گلہ کسی سے نہیں کرتے تھے ہم
کہ جاگنے کے بعد بھی سوئے رہے تھے ہم

عمر کا اک حصہ گزار چکنے کے بعد بھی
آج بھی وہی ہیں جہاں سے چلے تھے ہم

یوں خود شکایت کے بھی قابل نہیں رہے
بات اپنے دل کی جو نہ مانتے تھے ہم

غیروں کی معرفت کی فرصت نہیں پائی
اپنی کھوج میں ہی رہنے لگے تھے ہم

عظمٰی ہمیں کسی نے رسوا نہیں کیا ہے
کہ اپنے چرچے آپ ہی کرتے رہے ہیں ہم

Rate it:
Views: 687
05 Apr, 2009
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets