عمر گزری ہے جن کی خاطرشاعری کرتے
Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAMعمر گزری ہے جن کی خاطر شاعری کرتے
وہی دوست نہیں حوصلہ افزائی ہماری کرتے
چاہنے والوں سےہمیں سدا غم ہی ملے ہیں
اب کسی کو پرکھےبنا نہیں ہم آشنائی کرتے
سچےدوستوں کا کچھ زیادہ ہی خیال رکھتےہیں
ایسی باتوں میں ہم کبھی نہیں لاپرواہی کرتے
ان لوگوں کو سچی خوشی نصیب نہیں ہوتی
جو زندگی میں کسی سے بھلائی نہیں کرتے
اپنےذاتی تجربے کی بات کرتے ہیں ہم سدا
کسی بزم میں بات سنی سنائی نہیں کرتے
More Love / Romantic Poetry






