عورت
Poet: Irfan ali By: Irfan Ali, Rawalpindiلبوں کی ہنسی چھپا ڈالی اے رسم زمانہ
سجی ان پلکوں پہ خوشی چھین کر دیکھ
ہاتھوں کی حنا خون دل ہوگئی اچانک
گھائل مری روح سے زندگی چھین کر دیکھ
رو رو کر ہوئی بے نور مری آنکھیں
پلکوں پہ سجے خابوں کی روشنی چھین کر دیکھ
کب تلک روکے گا مجھے اے رسم زمانہ
کٹے پیروں پہ چلتی زندگی چھین کر دیکھ
میں بھی ہوں تیرے ہم قدم خلاف عادت
بنت حوا ہوں میرا مقام آدمی چھین کر دیکھ
More General Poetry






