غارت گر

Poet: Ishraq jamal Ashar Chishti By: Isharaq Jamal Ashar Chishti, karachi

حیات نو کے صحیفوں کو چاک کر ڈالا
جلا کے شہر محبت کو خاک کر ڈالا

وہ اس کمال کا غارت گرِ جہان نکلا
کتاب لوح سے تمدن کو صاف کر ڈالا

قصور مان کے معافی جو مانگ لی اس نے
یہ نیک کام تھا اس نے ثواب کر ڈالا

خوشی منائے گی دنیا اشہر کی موت کے دن
سبھی کا اس نے تھا جینا عذاب کر ڈالا

اشہر کی یاری سے بچنا کے لوگ کہتے ہیں
یہ وہ ہے جس نے زمانہ خراب کر ڈالا

Rate it:
Views: 539
06 Nov, 2009