Add Poetry

غزل وزل

Poet: Rana Tabassum Pasha(Daur) By: Rana Tabassum Pasha(Daur), Dallas, USA

تیرے عشق نے کیا ہے بےکل بےکل
لُوٹ گیا تیری آنکھ کا قاتل کاجل

اِک دن تم کو جیت ہی لیں گے
آج تم نے جن کو کہا ہے پاگل واگل

تم نے جو غیر کا ساتھ منظور کیا
تھام لیں گے پھر ہم بھی دست ِ اجل

یہ ہجر کا موسم ہے پیاسی اکھیوں میں
برکھا چھائی ٹوٹ کے برسا بادل بادل

تمہاری دید نے چُندھیا ڈالیں آنکھیں
تم سامنے ہو اور نظروں سے اوجھل

کچھ تو بولو بھید ہے کیا اس بےخودی کا؟
کچھ ہوش کرو سنبھالو اپنا پگلا آنچل

اپنے بسملوں کو تم نے جب بھی دیکھا
دیکھا ڈالے ہوئے اپنی پیشانی پر بَل

دھار کجلے کی ، کوئی کٹار ہے گویا
جگر کے پار ہؤا ہے زلف دا کُنڈل

گھائل کرنےکو تمہارا تیرِنظر ہی کافی تھا
پھر چلا کر تلواریں رعنا کیوں کر ڈالا قتل؟
 

Rate it:
Views: 10734
24 Oct, 2016
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets