Add Poetry

غم امروز

Poet: عنایت الرحمٰن By: عنایت الرحمٰن, ایبٹ آباد

یہ دن بھی گزر جائیں گے اک روز، اسے کہنا
ہم لوگ چلے جائیں گے، بس کچھ روز، اسے کہنا

تم کو ہے خبر کیا ، کہ محبت میں ہیں ، کیا دکھ
دل چیر گیا ، اک سانحہ دلدوز ، اسے کہنا

ہم ہوں کہ نہ ہوں کل ، ہر دل کی حکایت
ہر آنکھ بھگو دے گا ، غمِ امروز، اسے کہنا

دن رات ترے رنگیں ہوں نصیبوں کی طرح سے
پھیکے ہیں ترے بعد، اپنے شب و روز، اسے کہنا

بچ پاؤ جو دشمن سے، تو لازم ہے نظر رکھنا
اپنوں کے بھی دامن پہ ، ہو نو آموز، اسے کہنا
 

Rate it:
Views: 495
11 Nov, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets