ہم غم سے کبھی گبھراتےنہیں ہیں
آنسوؤں کےجام چھلکاتے نہیں ہیں
رب کو یاد کرنےسےسکوں ملتا ہے
کسی میخانے میں جاتے نہیں ہیں
آپ کی طرح ہم بھی زمانےسےخفاہیں
مگر شکوے کبھی لب پہ لاتےنہیں ہیں
کسی سےپیارہونا تو فطرتی امر ہے
اسی لیے ہم دل کو سمجھاتےنہیں ہیں
سچی اور کھری باتیں کرتا ہے اصغر
اسی لیے لوگ اسےپاس بٹھاتےنہیں ہیں