Add Poetry

غم کی سیاہ رات نے گُمنام کر دیا

Poet: Zaigham jaffery [email protected] By: zaigham jaffery, Daska

غم کی سیاہ رات نے گُمنام کر دیا
قدرت کے واقعات نے گُمنام کر دیا

اس دل کی آرزو کو سہارا نہیں ملا
ہم کو ہماری ذات نے گُمنام کر دیا

اس دامنِ حیات میں جو بھی موجود تھا
بس جادہ حیات گُمنام کر دیا

ہر صاحب نظر کی بصیرت کو بھا گئے
چھوٹی سے ایک بات نے گُمنام کر دیا

کچھ اس ادا سے چھلکا ہے یہ جام زندگی
تشہیر سے حالات نے گُمنام کر دیا

تحفے میںچاند کیسے انہیں پیش میں کروں
ایسے تصورات نے گُمنام کر دیا

ضیغم کا نام شعر و سخن سے بھی دیکھئے
بحر و تخیلات نے گُمنام کر دیا

Rate it:
Views: 247
26 Jun, 2011
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets