غم کےعالم میں بھی ہم غم نہیں کرتے
اپنےنشیب وفراز کا ہم ماتم نہیں کرتے
کسی ظا لم سےانصاف کی امید نہ رکھ
اس طرح کےلوگ کسی پہ رحم نہیں کرتے
میری غزلیں تو اس کی نذر ہوتی ہیں
وہ ایک شعر بھی میرے نام نہیں کرتے
جن انسانوں کی نیت میں کھوٹ ہوتا ہے
وہ تمام عمر کوئی اچھا کام نہیں کرتے
ہم پہ کئی لوگ کیچڑاچھالتے رہتےہیں
لیکن اصغرجی کسی کو بدنام نہئں کرتے