فرد جو کوئی سعی اور جہد بھی کرے
Poet: ناصر دھامسکر-مجگانوی By: Nasir Ibrahim Dhamaskar, Ratnagiriفرد جو کوئی سعی اور جہد بھی کرے
خلق خدا کا ہمیشہ جو درد بھی کرے
خوش نصیبی ملیگی انہیں جو یہاں
گر دوسروں کے لئے وقف رہیں جو یہاں
ٹوٹے ہوئے دل کی آہیں پہنچے جلد بھی
عرش ہلا رکھ دے، پھر جو ملے تائید بھی
نیک خیالات بھی آتے ہیں دل میں کبھی
جزبہ بڑھاتے ہیں جو خوب محفل میں کبھی
خاص کرم جو ملے بھی کسی کو تو ملے
قلب میں ہو جو حقیقی سی تڑپ پھر بنے
بے وجہ ناصر کسی کو نہیں ٹوکا کریں
پردہ دری سے بھی پرہیز روا سا رکھیں
More Love / Romantic Poetry






