Add Poetry

فریبِ ذیست سے ہستی نکال لایا ہوں

Poet: zain shakeel By: zain shakeel, gujrat

فریبِ ذیست سے ہستی نکال لایا ہوں
میں اک فرات سے کشتی نکال لایا ہوں

ہر ایک شخص وہاں مسکرا کے ملتا تھا
میں اس فساد سے بستی نکال لایا ہوں

یہ میرے گرد و نواح میں نمی کاہے موسم
کسی کی آنکھ برستی نکال لایا ہوں

مرے نصیب میں ٹھہری نہیں وصال کی رُت
کہیں سے عمر ترستی نکال لایا ہوں

نجانے کس لئے زخموں سے یوں لگاؤ ہے
کہاں سے درد پرستی نکال لایا ہوں

سنپولیے مرے پیچھے پڑے ہیں بِین لیے
میں ایک ناگ کی مستی نکال لایا ہوں
 

Rate it:
Views: 488
20 Feb, 2015
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets