فصیل ہجر کو مسمار تم کروگے کہ میں؟

Poet: عبدالحمید ہنر، ناسک، مہاراشٹر (انڈیا) By: Abdul Hameed Hunar, Nashik, Maharashtra, India

فصیل ہجر کو مسمار تم کروگے کہ میں؟
کہ راہ عشق کی ہموار تم کروگے کہ میں؟

کسی طرح تو مرے دل میں بات جا اُترے
دل رقیق کو تیار تم کروگے کہ میں؟

یہ روگ عشق کا دونوں کو ایک ساتھ ہوا
بتائو عشق کا اظہار تم کروگے کہ میں؟

تمہاری قید سے میں بے گناہ چھوٹا ہوں
یہ بات زینت اخبار تم کروگے کہ میں؟

سزائے عشق میں دار و رسن تو لازم ہیں١
تو خود کو پہلے سر دار تم کروگے کہ میں؟

Rate it:
Views: 348
09 Mar, 2018
More Love / Romantic Poetry