فطرت کے برخلاف جاکر دیکھ آئے ہم
اپنی سوچ سے ہٹ کر کچھ کام کر آئے ہم
زات پر گراں گزرتا ہے جو لمحہ اکثر
اسی کو ان چاہے کچھ لوگوں کے سات گزار آئے ہم
سارے احساسات پر برف سی گرادی ہے
کچھ اس طرح شوریدہ جذبوں کو بجھا آئے ہم
تیرے ہونے نہ ہونے سے ہمیں کیا فرق پڑتا
تیرے قرب سے اور غم کیوں اٹھائیں اتنے ہم
وعدہ جو ایفاء نہیں ہوا اسی کا غم بہت تھا ہمیں
اب نئے سرے سے عہدوپیماں کیوں باندھے ہم
سوچ کے دھارے ایک ہی سمت سے بہہ نکلے تو
ان کا راستہ کئی راستوں میں بدل آئے ہم
فسانہ سا لگتی تھی زندگی کبھی ہمیں بھی اپنی
آج ہی اسے حقیقت سے روشناس کر آئے ہم