فقط محبت ہی لفظوں میں بیان نہیں ہوتی
Poet: AF(Lucky) By: AF(Lucky) , Saudi Arabiaخاموشیوں کی کوئی زبان نہیں ہوتی
فقط محبت ہی لفظوں میں بیان نہیں ہوتی
وہ دیکھوں فلک پر ستارہ چمک رہا ہے
لیکن گرتے ستارے کی کوئی صدا نہیں ہوتی
کب سجھوں گے آخر تم
کوشش کیے بغیر منزل آسان نہیں ہوتی
ہو سکتا ہیں قدرت پھر ملا دے ہمیں
لیکن اب بچھڑنے کو میری روح تیار نہیں ہوتی
وقت تو جیسے تیسے گزر ہی جاتا ہے
ساتھ ہو کوئی اپنا تو ایسی سوغات نہیں ہوتی
سوچو ہم نے کتنا سفر طے کر لیا لڑ جگڑ کر
کیا اقرار کے لیے ہم سے کوئی بات نہیں ہوتی
نا غلطی میری نا قصور وار تم ہو
پھر کیوں ختم ہماری سزا نہیں ہوتی
More Love / Romantic Poetry






