Add Poetry

فقط کہنے کو میری عاشقی معلوم ہوتی ہے

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملایشیا

فقط کہنے کو میری عاشقی معلوم ہوتی ہے
کوئی تم سے بڑی دیوانگی معلوم ہوتی ہے

جہاں مایوسیاں بڑھ جائیں اک لمبے سفر کے بعد
تو اس کو چھوڑ کر آگے خوشی معلوم ہوتی ہے

یہ جانا رنج سے خوگر کا بھی مٹتا نہیں ہے رنج
بڑھے اور مار نہ ڈالے سادگی معلوم ہوتی ہے

مرے باطن سے واقف ہو نہ پایا راز داں میرا
جو دل کے بھید کی یہ بندگی معلوم ہوتی ہے

میں سمجھاتی ہوں اس کو اب ذرا سے سخت لحجے میں
دلیلوں سے سمجھتا دل لگی معلوم ہوتی ہے

جو اپنے ہی عدو ہوں غیر سے پھر کیسی امیدیں
اگر بن جائے خود طوفاں نمی معلوم ہوتی ہے

کیفیت جذب و مستی کی جو مجھ پی چھا گئی وشمہ
تصوف کے مضامیں میں کمی معلوم ہوتی ہے

Rate it:
Views: 403
23 Oct, 2018
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets