Add Poetry

قاتل بیچارہ

Poet: ام بلال ریاض By: Um e Bilal, Riyadh

جو رات کو سمجھتے ھیں یہ دن کا ھے اجالا
رات تو رات ھے مسئلہ ھے آنکھوں کا یہ سارا

وہ وقت تھا مومن کی اذاں سے لرزتا تھا شبستاں سارا
اب منافق کی باتیں لگتی ھیں لوگوں کو امرت دھارا

لوگوں کو پرکھنے کا تمھارا انداز ھے نرالا
خون آشام بھیڑیا لگتا ھے تمھیں میمنا سا پیارا

خنجر وہ مارتا ھے کہہ کر کہ یہ حق ھے ھمارا
مقتول کی تو جان گئ قاتل ھے پھر بھی بیچارا

خون وہ پیتا ھے کہہ کر کہ دودھ کا ھے یہ پیالہ
قیامت میں جب رب کرے گا فیصلہ تو ڈھونڈھتے رھنا کوئ سہارا

Rate it:
Views: 629
13 Sep, 2019
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets