Add Poetry

قتل چُھپتے تھے کبھی سنگ

Poet: Mohsin Naqvi By: Wajid Imran, Pirmahal

قتل چُھپتے تھے کبھی سنگ کی دیوار کے بیچ
اب تو کھلنے لگے مقتل بھرے بازار کے بیچ

اپنی پوشاک کے چِھن جانے پہ افسوس نہ کر
سر سلامت نہیں رہتے یہاں دستار کے بیچ

سُرخیاں امن کی تلقیں میں مصروف رہیں
حرف بارود اُگلتے رہے اخبار بیچ

کاش اِس خواب کو تعبیر کی مُہلت نہ ملے
شعلے اُگتے نظر آئے مجھے گلزار کے بیچ

ڈھلتے سُورج کی تمازت نے بکھر کر دیکھا
سَر کشیدہ میرا سایہ صفِ اشجار کے بیچ

رِزق، ملبُوس، مکاں، سانس، مرض، قرض، دوا
مُنقسم ہوگیا اِنسان انہی افکار کے بیچ

دیکھے جاتے نہ تھے آنسو میِرے جس سے محسن
آج ہنستے ہوئے دیکھا اُسے اغیار کے بیچ

Rate it:
Views: 247
18 Aug, 2010
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets