قدم قدم پہ غم ہیں
Poet: IMTIAZ SHARIF IMTIAZ By: RAAZ BHANEWALI, SIALKOTعشق کے راہی نے عجب زندگی پائی ہے
 قدم قدم پہ غم ہیں قدم قدم پہ رسوائی ہے
 
 آج مشکل میں ہوں تو ساتھ چھوڑ گیا ہے وہ
 اک مدت سے جس شخص سے شناسائی ہے
 
 میری آرزو کے شجر سے تو کونپلیں پھوٹی نہیں 
 سنا ہے کہ اس شہر میں بہار آئی ہے
 
 میری میت کو کاندھا دینے وہ آیا تو ہے لوگو ں
 پھر میں کیسے مان لو ں کہ وہ ہرجائی ہے
 
 کاش امتیاز وہ خوش ہو جائے میرے اس عمل پر
 موت جس کی خاطر گلے سے لگائی ہے
More Love / Romantic Poetry






