قرآن زندہ معجزہ ہے

Poet: ناصر دھامسکر-مجگانوی By: Nasir Ibrahim Dhamaskar, Ratnagiri

قرآن زندہ معجزہ ہے
برحق نوید رمزیہ ہے
شہرہ عرب میں شاعری کا
رب کا نرالہ قاعدہ ہے
مکہ مدینہ میں نزول تھا
گزرا طویل مرحلہ ہے
آساں فہم سمائے ہوئے
عمدہ بلند مرتبہ ہے
گمراہ پر فتن رہ گزر
تسلیم کر لے فائدہ ہے
سج طاق میں ہمیشہ رہے
دل میں قوی بھی حافظہ ہے
ناصر وجود خاص ہوا
واضح یہ صاف راستہ ہے
 

Rate it:
Views: 265
05 Jan, 2021