قرآن کے پاروں میں ہے تصویر حضور ﷺ کی
Poet: muhammad aqeel hazoory By: muhammad aqeel hazoory, karachiبسم اللہ الرحمن الرحیم
ﷺ
خدا نے لکھی ہے خود نعت اپنے حضور ﷺ کی
بندے تری اوقات کیا کرے جو مدحت حضور ﷺ کی
بعد از خد ا جہاں میں بڑی شان ہے حضور ﷺ کی
رحمت ا للعالمین ؐ جہاں میں پہچان ہے حضور ﷺ کی
قرآن کے پاروں میں ہے تصویر حضور ﷺ کی
لوح پر لکھی ہے ہر طرف تفسیر حضور ﷺ کی
اکمل ہے جہاں میں ذات حضور ﷺ کی
قدسی پڑھتے ہیں عرش پر نعت حضور ﷺ کی
فیضانِ بخششں ہے جہاں میں زات حضور ﷺ کی
سامان بخشش ہے جہاں میں اطاعت حضور ﷺ کی
بڑی محبوب ہے خدا کو زات حضور ﷺ کی
اس لیئے لازم ہے حضوری شفاعت حضور ﷺ کی
ﷺ
More Love / Romantic Poetry






