قریب آ کے میرا ہاتھ تھام لے گا کبھی
Poet: Dr.Zahid Sheikh By: Dr.Zahid sheikh, Lahore Pakistanیقین ہے وہ مری بات مان جائے گا
کرے گا پیار مجھے نہ کبھی ستائے گا
محبتوں کا وہ رکھے گا میری اتنا بھرم
وفا میں مجھ کو کبھی بھی نہ آزمائے گا
قریب آ کے مراہاتھ تھام لے گا کبھی
سنے گا میری کچھ اپنی مجھے سنائے گا
جو غم میں روٹھ گئی مجھ سے میری نیند کبھی
تو اپنی بانہوں میں لے کر مجھے سلائے گا
شریک ہو کے مری زندگی میں ہر لمحہ
ہنسے گا اور مجھے بھی بہت ہنسائے گا
بنائے گا مرے گھر کو زمیں پہ اک جنت
مرے ویرانے میں اک گلستاں سجائے گا
لٹائے گا میرے آنگن میں سر کا جادو بھی
مرے لیے وہ مدھر گیت گنگنائے گا
زمیں پہ چاند کا ہو گا گماں مجھے زاہد
سہاگ رات وہ گھونگھٹ میں مسکرائے گا
More Love / Romantic Poetry






