قسم لے لو تمھارے بعد اس دل نے
کسی کو اس طرح چاہا نہیں ہے
پکارا زندگی کے ہر موڑ تم کو
کسی بھی راہ تم کو پایا نہیں ہے
زخم ناسور بن گئے اب تو
مسیحا پھر کسی کو بنایا نہیں ہے
قسم لے لو بہت یاد آتے ہو دلبر
تمھیں کسی پل بھی بھلایا نہیں ہے
قسم لے لو نہ جی پائیں گے تم بن
تمنا کو تمھاری سلایا نہیں ہے
قسم لے لو جب تک سانس ہے باقی
کہ میں ہوں تمھاری کوئی بھی بھایا نہیں ہے