قضا ہوئی تیرے نام کی پھر بھی پڑھ لی
Poet: Maria Riaz Ghouri By: Maria Ghouri, Haroonabadاجنبی مجھے تجھ سے کوئی گلا نہیں
مقدر میں شاید تیرا ساتھ لکھا نہیں
ڈر جاتی ہوں تیری جدائی کے خیال سے
سنبھل جاتی ہوں لمحے بعد ابھی تو ہم سےملا نہیں
زندگی صرف تیرے ساتھ جینے کی آرزو ہے
لیکن!تجھ پر حق جتانے کا اتنا حوصلہ نہیں
زیست میں جو تیری یاد کو معتبر بنا دے
تجھ سے رکھا کوئی ایسا سلسلہ نہیں
جانا چاہتی ہوں ایسے سفر پر جو صرف تیری اوڑ ہو
میرے شہر کے کسی سفر کا ایسا کوئی قافلہ نہیں
قضا ہوئی تیرے نام کی پھر بھی پڑھ لی
جانتی ہوں تونے دینا مجھے کوئی صلہ نہیں
More Love / Romantic Poetry






