لبوں پہ حرف نہ کوئی سوال رکھتا تھا
Poet: Shahid Hasrat By: Shahid Hasrat, Multanلبوں پہ حرف نہ کوئی سوال رکھتا تھا
کبھی وہ ضبط میں اتنا کمال رکھتا تھا
خبر کہاں تھی وہ مجھ کو بھول جائے گا
اک اک چیز جو میری سنبھال رکھتا تھا
بچھڑتے وقت بظاہر تو کچھ نہیں بولا
مگر نگاہ میں سو سو سوال رکھتا تھا
سنا ہے لوگ اسے اب بہت ستاتے ہیں
جس اک شخص کا میں اتنا خیال رکھتا تھا
More Love / Romantic Poetry







