لفظ مل جائیں تو اظہار سہل ہوتا ہے
Poet: UA By: UA, Lahoreلفظ مل جائیں تو اظہار سہل ہوتا ہے
نیک نیت کا سدا نیک عمل ہوتا ہے
محض قسمت ہی زندگی نہیں بدلتی ہے
کچھ نہ کچھ اس میں ہمارا بھی دخل ہوتا ہے
تیری تصویر کو تجھ سا حسیں کہاں پایا
نقل نقل ہے اور اصل ہی اصل ہوتا ہے
جب خیالوں میں حسیں خواب اترنا چاہیں
بڑا تکلیف دہ ایسے میں خلل ہوتا ہے
آج ہم ہیں یہاں عظمٰی کل کوئی اور ہوگا
ہر کسی کا کہیں کوئی تو بدل ہوتا ہے
More General Poetry








