لوگ اس طرح میرے دل میں چلے آتےہیں
Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birminghamدل میں ہائیں ہیں آنکھوں میں نالے ہیں
ہمیں نہ ستاؤ ہم تمہارے چاہنے والے ہیں
محبتوں بھرے خط جو لکھے تھے تم نے
وہ اپنی جان کی طرح ہم نے سنبھالے ہیں
کبھی وصل ہوا تو دکھائیں گے تمہیں
ہمارے دل میں ہجر کے جتنے چھالے ہیں
انجانے میں آپ سے پیار کر بیٹھے
کیا علم تھا کے آپ دل کے کالے ہیں
ہم نے تو جس کسی کو دوست جانا ہے
اسی نے ہمارے لیے نفرتوں کے ناگ پالے ہیں
آخری دم تو آ کے مل جاؤ اصغر سے
یوں لگتا ہے ہم دنیا سے جانے والے ہیں
More Love / Romantic Poetry






