Add Poetry

لوگ اپنے لئے قیمتی نقاب ڈھونڈھ لاتے ھیں

Poet: ا ے ایس عارف By: ا ے ایس عارف, Mississauga

ملنے کی بات کرو تو جواب ڈھونڈھ لاتے ھیں
خواھشوں کے ساحل پر عتاب ڈھونڈھ لاتے ھیں

وہ گداز لمہے جو تھے ستاروں کی چھاؤں میں
موقع جب بھی ملے وہ خواب ڈھونڈھ لاتے ھیں

چھیڑ ے جو کوئی موضو ع پھولوں کی رت کا
ھم ھنسے ھنستے آنکھوں مں آب ڈھونڈھ لاتے ھیں

ہہ عجب ماجرا ھے کے تنہا جو بیٹھتے ھیں
یادوں سے بھری پرانی کتاب ڈھونڈھ لاتے ھیں

کوشش جب بھی کریں خود کو شاد کرنے کی
خود اپنے لئے الٹا عزاب ڈھونڈھ لاتے ھیں

دوسروں کی خامیاں تو ھوتیں ھیں بہت بڑی
لوگ اپنے لئے قیمتی نقاب ڈھونڈھ لاتے ھیں

دل کا مدعاء تو ان سے بھلا کیسے ادا کریں
باتوں کے لئے اناب شناب ڈھونڈھ لاتے ھیں

بھلا کر ملیں سب کچھ نئے سر ے سے عارف
پیراھن کے لئے کہیں سے کمخواب ڈھونڈھ لاتے ھیں
 

Rate it:
Views: 337
22 Aug, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets