Add Poetry

لوگ کہتے ہیں آرزو کو حسرت مت بناؤ

Poet: Santosh Gomani By: Santosh Gomani, Mithi

لوگ کہتے ہیں آرزو کو حسرت مت بناؤ
میں نے کہا عادت کو فطرت مت بناؤ

کوئی سوال ہو نہ ہو الجھن تو بڑی ہے
خواہشوں کو بھی اپنی حسب ضرورت مت بناؤ

رونقوں کے راستے سے کتراکے گذرو اکثر
چاہتوں کی خود پہ حکومت مت بناؤ

ترش ہیں حالات تو تعمیر کرنا سیکھ لو
اپنے ہی اعتراف کو عقوبت مت بناؤ

مانا کہ سکھ کی تمنا دکھ دے جاتی ہیں مگر
اس حال کو بھی اتنا بدصوُرت مت بناؤ

زمانے کو بے اعتمادی نے بدظن کردیا سنتوشؔ
محبت کو اس طرح خرید و فروخت مت بناؤ

 

Rate it:
Views: 325
08 Jan, 2011
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets