لوگ کہتے ہیں میں شاعر ہوں
Poet: Zahid M. Abbasi By: Zahid M. Abbasi, Manchester, UKلوگ کہتے ہیں میں شاعر ہوں
مگر ایسا نہیں
میں تو اک دیوانہ ہوں
ان کہا فسانہ ہوں
کسی جنگل میں پڑا لاوارث خزانہ ہوں
ہاں مگر کچھ دل کی باتیں
سب سے جو چھپاتا ہوں
زباں سے جو نہیں کہتا
کاغذوں پہ لکھتا ہوں
اور لکھتا جاتا ہوں
لفظ ملتے جاتے ہیں
شعر بنتے جاتے ہیں
میں شعر نہیں کہتا
شعر مجھ سے کہے جاتے ہیں
لوگ کہتے ہیں میں شاعر ہوں
مگر ایسا نہیں
More Love / Romantic Poetry






