لگتا ہے وہ خوش ہے
مجھ سے دور رہ کر
مجھے تنہا چھوڑ کر
اپنی اک انجان سی دنیا میں
اپنے ہی طرح کے لوگوں میں
لگتا ہے وہ خوش ہے
کہ میں اسے یاد نہیں
مجھ سے اب وہ پہچان نہیں
کوئی گم صم سی یاد نہیں
دوری سے وہ پریشان نہیں
لگتا ہے وہ خوش ہے
لگتا ہے وہ خوش ہے کہ
وہ خوشحال ہے
خوشیاں اس کے پاس ہیں
ہم لوگ ہیں غم پرور سے
ہماری بھلا آس کسے
ہم سے کسی کو پیار کہاں
عائش ہم سے کسی کو فیض کہاں
اپنی اک انجان سی دنیا میں
لگتا ہے وہ خوش ہے