لہو کے فوارے

Poet: Dr Ch Tanweer Sarwar Shakar By: Dr Ch Tanweer Sarwar, Lahore

نہیں پھول زندگی میں انگارے ہیں
شائد الگ الگ ہمارے ستارے ہیں

دل پہ میرے یہ کوئی نقش نہیں
ستموں کے تیرے صنم نظارے ہیں

غم ایک ہو تو بات کوئی اور کروں
زندگی میں میری غم سارے ہیں

رستا ہوا لہو میرے زخموں سے
گھر تک میرے آنے کے اشارے ہیں


منظر نہیں ہے یہ کوئی حسین شاکر
دل سے نکلتے لہو کے فوارے ہیں

Rate it:
Views: 456
30 Mar, 2015