لے ڈوبی ہمیں تو محبت

Poet: By: AB shahzad, Mailsi

لے ڈوبی ہمیں تو مسافت ہماری
رفاقت ہماری محبت ہماری

چلے آئے ہیں دوڑ کر دوستو ہم
نہیں ختم ہوئی عقیدت ہماری

ستم تم نے ڈھائے کیے ظلم تم نے
نہیں کچھ کہا تھی شرافت ہماری

بدلنے لگے ہیں یہ لمحے ہی کب سے
ابھی تک ہے قائم یہ شہرت ہماری

محبت عبادت عقیدت ہے میری
نہیں بھولنے والی چاہت ہماری

لکھا ہےجو قسمت میں مل کے رہے گا
محبت ہماری عداوت ہماری

Rate it:
Views: 455
20 Dec, 2020