مئے کش نہیں ہوں، مگر پیئے جا رہا ہوں
کہ تیرے لئے ہی جیئے جا رہا ہوں
تیری آنکھوں کی مئے کی عجب سی ہے لذت
پیئے جا رہا ہوں، جیئے جا رہا ہوں
بچھڑے ہوئے تم سے عمریں ہیں گُزریں
ملن کے جتن میں کئے جا رہا ہوں
تمہیں کیا خبر۔ بے خبر۔ محبت ہے کیا
محبت تو میں صرف کئے جا رہا ہوں