Add Poetry

مائے دسمبر کی سرد ہوائیں پتہ دیتی ہیں

Poet: NEHAL INAYAT GILL By: NEHAL GILL, Gujranwala

مائے دسمبر اور میری جان ہائے ذرا ذرا
ہو رہا ہے جی نقصان ہائے ذرا ذرا

ہے تو دسمبر شدید سرد بے تحاشہ یارو
مگر جل رہے ہیں ارمان ہائے ذرا ذرا

کُہر کے سنگ ٹپک رہی ہیں شبنمی یادیں
آنسو آنے کا ہے اُمکان ہائے ذرا ذرا

سوچ کے پھولوں پہ گِر رہی ہے برفِ ماضی
کانپ رہا ہے سارا گلستان ہائے ذرا ذرا

مائے دسمبر کی سرد ہوائیں پتہ دیتی ہیں
آئے گا آئے گا طوفان ہائے ذرا ذرا

نیند کیسے آئیگی مجھے سرد اندھیری راتوں میں
یادوں کا ہے پاس سامان ہائے ذرا ذرا

نہال جی کرینگے عبادت خدا کی ضرور مگر
ابھی ہے اُس پہ دھیان ہائے ذرا ذرا

Rate it:
Views: 449
01 Dec, 2014
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets