ماہئیے

PoetM. Arbab Bazmi Submitted byM. Arbab Bazmi
Text size

چُپکے سے آجاؤ
آکے مرے دِل کی
دھڑکن میں سما جائو

سچی یہ کہانی ہے
دِن کا ہوں میں راجہ
تُو رات کی رانی ہے

اِک بے پروائی نے
مار دِیا مجھ کو
بس تیری جُدائی نے

آنکھیں جو مِلاتا ہوں
دیکھ کے حُسن ترا
تجھ میں کھو جاتا ہوں

Related tags on Parveen Shakir poetry

Copied