مبارک ہو نوشہ کو
Poet: Shahzad anwar khan By: Shahzad anwar khan, Sailani nagar,akola,maharashtra,Indiaمبارک ہو نوشہ کو شادی مبارک
اسے یہ نئی رشتداری مبارک
گلوں کو چمن سے محبّت ہے جیسے
دونوں خاندانوں میں الفت ہو ایسے
رہے ان کے رشتے محبّت میں قائم
کہ دولت میں عزّت میں شہرت میں قائم
نہ غم زندگی کا کوئی پاس آئے
خوشی اور مسرّت انہیں راس آئے
دعا یہ کرے آؤ انور خدا سے
رہے دور یہ آفتوں سے بلا سے
More Love / Romantic Poetry






