مت مجھے بول بے وفا ، پہلے
آنکھ سےآنکھ تو ملا پہلے
مرنہ جاؤں میں تم پہ توکہنا
میرے دعوےکوآزماپہلے
موت کی بات بعدمیں کرنا
مجھ کو جیناذراسکھاپہلے
جاسکے پھر تو شوق سےجانا
دل کےنزدیک اور آ پہلے
دید کی رفعتیں بھی پائیں گے
نفس سےہوں ذرا رہا پہلے