مجنوں

Poet: mubeen nisar By: mubeen nisar, islamabad

شریعت محبت میں آداب زمانہ نہیں
یوں کہتے مجنوں کو لوگ دیوانہ نہیں

خاک میں لتھڑا چاک گریباں پھرے
عاشق کی قسمت میں بن سنور جانا نہیں

یہ عشق کی کونسی منزل ہے کوئی کیا جانے
خبردار سنگ ہاتھ میں اٹھانا نہیں

کس وصف نے کیا طلسم اس کےدل پر
لوگ کہتے ہیں لیلی کا روپ دلبرانا نہیں

محبت کی آنچ سے پگل جاتا ہے مجسم
لو لگ جائے پھر کوئی بہانہ نہیں

Rate it:
Views: 396
06 Oct, 2011