نہ میں الفاظ کی ماہر
نہ میں اظہار کی ماہر
نہ مجھ میں فکرِافلاطون
نہ مجھ میں فلسفہ کوئی
بہت چهوٹی سی حسرت ہے
بہت پاکیزہ چاہت ہے
تمہارے روبرو آ کر
میری جان باوضو ہو کر
گواه کر کے ستاروں کو
گگن کے سب کناروں کو
فقط اتنا سا کہنا ہے
مجهے تم سے محبت ہے