Add Poetry

مجھ سے بچھڑ کے آج بھی وہ پر ملال ہے

Poet: UA By: UA, Lahore

مجھ سے بچھڑ کے آج بھی وہ پر ملال ہے
اس کا بھی ایسا حال ہے جو میرا حال ہے

میں اس کے دائرے میں وہ اپنے حصار میں
قسمت کا کھیل ہے یہ مقدر کی چال ہے

یہ ایک ادھوری زمین کا ایسا فسانہ ہے
جو نامکمل ہے مگر پھر بھی کمال ہے

ایسی کہانی شاذ ہی دنیا نے سنی ہوگی
جو ادھوری رہ کر بھی بے مثال ہے

دل لگی کا کھیل عجب چیز ہے عظمٰی
دلکش یہ مشغلہ ہے اگرچہ وبال ہے

Rate it:
Views: 616
04 Apr, 2010
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets