مجھ سے ملنا نہ مجھے پاس بلایا کرنا
Poet: zain shakeel By: zain shakeel, gujratمجھ سے ملنا نہ مجھے پاس بلایا کرنا
پھر یہ کس واسطے زلفوں کو سجایا کرنا
میں بھی آنکھوں میں ستاروں کو سجا لیتا ہوں
تم بھی ماتھے پہ کوئی چاند سجایا کرنا
میں بھی گر جاؤں گا تھک ہار کے یوں بانہوں میں
تم بھی چہرے پہ مرے زلف کا سایہ کرنا
بھول جاتا ہے ترا مجھ سے جدائی کا سبب
یاد ہے بس ترا سینے سے لگایا کرنا
ضبط اکثر ہی خد و حال بدل دیتا ہے
تم کسی اور کی باتوں میں نہ آیا کرنا
More Love / Romantic Poetry






