مجھ سے نہ رونے رلانے کی بات کر
اگر کرنی ہے تو دل لگانے کی بات کر
ہم لوگ پہلےہی تیرے غم کےمارے ہیں
ہم سےاور نہ آنسو بہانے کی بات کر
حیلے بہانے تو بہت ہو چکے اےدوست
جتنا جلد ہو میرےپاس آنے کی بات کر
زندگی سےہم نےبہت کچھ سیکھاہے
اب تو بھی نہ ہمیں سمجھانےکی بات کر
ہمیں تو ہر روز جہنم سےڈراتےہو واعظ
کبھی خود صراط مستقیم پہ آنےکی بات کر