مجھ سے وہ کہتا تھا کہ محبت کا سہارا بنتا

Poet: Sajid Awan By: Sajid Manzoor Awan, Islamabad

مجھ سے وہ کہتا تھا کہ محبت کا سہارا بنتا
خود بھی تو ساحل تھا تمناؤں کا کنارا بنتا

جاگتی آنکھوںسے دیکھے ہوئے خوابوں کیطرح
تُو کسی مصور کے تخیل سے بھی پیار بنتا

جھیل آنکھیں، چاند چہرا، غم کے ماروں کے لیے
ہجر کے موسم میں بھی بہاروں کا نظارہ بنتا

سایہ ہوتا تیری زلفوں کا اگر خُدا کی قسم
تو میری تحریر کا ہر حرف فن پارہ بنتا

کاش اتنی شدت ہوتی میری چاہت میں ساجد
مٹتا جنوں میں پھر مٹنے کے لیے دوبارہ بنتا

Rate it:
Views: 379
14 Oct, 2009