Add Poetry

مجھ پہ اترے جو صحیفے ہیں صبا دیتی ہے

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملایشیا

مجھ پہ اترے جو صحیفے ہیں صبا دیتی ہے
اس کی یادوں کے سبھی باب لکھا دیتی ہے

میری سانسوں سے مہکتی ہیں وفا کی کلیاں
میری آنکھوں سے محبت کودکھا دیتی ہے

مہر و انجم ہوں یا ہو چاند یہ آنگن میں مرے
میرے افکار کی راہوں سے ہٹا دیتی ہے

درد کے ڈھیر میں کچھ بھی نہ بچے گا لیکن
اپنا یہ ساتھ محبت کا نبھا دیتی ہے

ایسے بے جان کھلاڑی سے ہمیں کیا لینا
جس کے اندر سے فقط آگ جلا دیتی ہے

آج اخلاص و وفا کی تو یہاں قدر نہیں
مال و دولت کے سبھی باب سجا دیتی ہے

جن کو انداز محبت تھے سکھائے وشمہ
وہ تو خطروں کو مری جان ملا دیتی ہے

Rate it:
Views: 385
06 Dec, 2018
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets