مجھے اپنا بنا لیایہ مہربانی ہےآپ کی
Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birminghamمجھےاپنا بنالیامہربانی ہے آپ کی
لبوں پہ ہرپل ثناء خوانی ہے آپ کی
آپ کا نامہ پڑھ مجھ پہ کر یہ بھیدکھلا
مجھ سےکتنی ملتی کہانی ہےآپ کی
آپ نےسدا اس ناچیز کاکتنا خیال رکھا
میرےلیےیہ بہت بڑی قربانی ہےآپ کی
آپ شکل سےنہیں دل کی بھی اچھی ہیں
بڑی مدت بعد میں نےقدر جانی ہے آپ کی
میری زیست کی جتنی مسرتیں ہیں
میرے پاس یہی نشانی ہے آُپ کی
More Love / Romantic Poetry
غزل آنکھوں پہ کھلے حسنِ شفق فام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
Qamar Aasi






