مجھے اچھا لگتا ہے
Poet: Imran Raza By: Syed Imran Raza, sargodhaمجھے اچھا لگتا ہے
تمہارے سنگ سنگ چلنا
وفا کی آگ میں جلنا
تمہیں ناراض کر دینا
کبھی خود بھی روٹھ جانا
تمہاری آرزو کرنا
خود اپنے دل کی دھڑکن سے
تمہاری گفتگو کرنا
مجھے اچھا لگتا ہے
تم ہی کو دیکھتے رہنا
تم ہی کو سوچتے رہنا
بہت گہرے خیالوں میں
سوالوں میں
جوابوں میں
محبت کے خوابوں میں
تمہارا نام لئے جانا
مجھے اچھا لگتا ہے
More Love / Romantic Poetry







