نہ میں الفاظ کا ماہر
نہ میں اظہار کا ماہر
نہ مجھ میں فکر افلاطوں
نہ مجھ میں فلسفہ کوئی
بہت چھوٹی سی حسرت ہے
بہت پاکیزہ چاہت ہے
تمہارے روبرو آکر
میری جاں باوضو آکر
گواہ کر کے ستاروں کو
گگن کے سب کناروں کو
فقط اتنا سا کہنا ہے
مجھے تم اچھی لگتی ہو