Add Poetry

مجھے تم سوچتی ہو کیا

Poet: انور جمال انور By: انور جمال انور , karachi

وہی میں ہوں وہی جذبہ ، مجھے تم سوچتی ہو کیا
وہی بے چین دل میرا ، مجھے تم سوچتی ہو کیا

تمہیں دل سے بھلانے کیلئے کیا کیا کیا میں نے
مگر یہ ہو نہیں پایا ، مجھے تم سوچتی ہو کیا

مجھے اب تک پرانے خواب ہی آتے ہیں جانے کیوں
تمہیں میں سوچتا ہوں کیا ، مجھے تم سوچتی ہو کیا

یہ زلفیں کس کی ہیں بکھری ہوئی میرے خیالوں پر
یہ کس کا قرب ہے ایسا ، مجھے تم سوچتی ہو کیا

یہ کس نے ہونٹ رکھے تھے مرے ہونٹوں پہ دھیرے سے
میں کیسے نیند سے جاگا ، مجھے تم سوچتی ہو کیا

یہ کس کی گرم سانسیں تھیں جو مجھ سے آ کے ٹکرائیں
یہ تم تھیں یا کوئی دھوکہ ، مجھے تم سوچتی ہو کیا

تمہیں میں دیکھتا ہوں کیا ابھی تک اپنے ماضی سے
یہ میرا حال ہے کیسا ، مجھے تم سوچتی ہو کیا

Rate it:
Views: 427
25 Apr, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets